ہدایات برائے تحریر

تحریر بھیجنے سے پہلے حسب ذیل امور کو لازما مد نظر رکھئے، شکریہ
1. بالعموم صرف ویب سائیٹ کے موضوع پر مبنی تحریرہی قابل قبول ہوگی، البتہ کوئی دوسری تحریر بھی شائع کی جاسکتی ہے بشرط یہ کہ اس کی انتظامیہ اس کی ضرورت محسوس کرے۔ ایسی تحریر جو پہلے کسی آن لائن میگزین یا اخبار میں شائع نہ ہوئی ہو، اولین فرصت میں شائع کی جائے گی.
2. ایسی تحریر قابل اشاعت نہیں ہوگی جو مکالمے کے بجائے مدمقابل کے تمسخریا تضحیک پر مبنی ہو یا جس میں انتہا درجے کی سطحیت پائی جاتی ہو.
3. کسی بھی تحریر کی اشاعت کا صوابدیدی اختیار مجلس ادارت کا ہے۔ مدیر کو یہ حق حاصل ہے کہ تحریر کو قابل اشاعت بنانے کی خاطر قطع و برید سے کام لے.
4. کسی تحریر کی اشاعت کے بعد اگر انتظامیہ مشاہدات کی مجلس ادارت محسوس کرے کہ یہ پالیسی کے خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تو اسے حذف کرنے کا اختیار انتظامیہ کو حاصل ہے.
5. تحریر بھجوانے سے قبل پروف ریڈنگ یقینی بنائیں اوراچھی طرح جائزہ لے لیں کہ املا کی غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ ایک اچھی تحریر کمپوزنگ کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے مسترد ہو سکتی ہے.
6. مصنف کی شناخت انتہائی اہم ہے۔ قلمی نام سے تحریر شائع ہو سکتی ہے لیکن ادارے کو اصل شناخت کا علم ہونا ضروری ہے۔ گمنام یا عجیب و غریب نام کے مصنفین کی تحریریں قابل اشاعت نہیں ہوں گی.
7. تحریر بھیجنے کے لیے اس ویب سائٹ پر دیے گئے تحریر بھیجیں فارم کا ستعمال کریں.
8. چوبیس گھنٹوں میں ایک ہی مصنف کی تین سے زائد تحاریر نشر نہیں کی جائیں گی، بقیہ تحریروں کو اگلے ایام میں شائع کیا جائے گا.
9. کسی بھی تحریر کے ساتھ انتظامیہ کا بالکلیہ متفق ہونا ضروری نہیں. تحریر کی ذمہ داری اس کے مصنف پر ہو گی.
10. کسی بھی مصنف کی تحریر کو اس کے نام کے ساتھ شئیر کرنا لازم ہے.