43

دیگر سیارگان پر زلزلوں کا مغالطہ-فیصل ریاض شاہد

زلزلے کیوں آتے ہیں؟Why earthquakes are occurred?زلزلے کیسے آتے ہیں؟How earthquakes are caused?یہ دو مختلف سوالات ہیں۔پہلے سوال میں زلزلوں کا مقصدMotive پوچھا گیا ہےجبکہ دوسرے سوال میں زلزلوں کا سبب /Causeپوچھا گیا ہے
اصول یہ ہے کہ مظاہر فطرت Phenomena of Natureاور زمینی و سماوی آفات کے اسبابCauses بھی مادیMaterial/Physical/Natural ہوتے ہیں۔اور مادیات سے بحث کرنے والا علم “سائنس” ہے اس لئے سائنس جو قابل قبول وضاحتExplanation پیش کرے گی اسی کو تسلیم کیا جائے گا۔ چونکہ سائنس یہ کہتی ہے کہ زلزلے زمینی تہوں کے سرکنے کی وجہ سے آتے ہیں اس لئے ہمیں چاہئے کہ ہم اسے مان لیں اور بلاوجہ مذہب کو بیچ میں نہ لائیں۔سب سے اہم بات جو ذہن نشین رکھنے کی ہے، وہ یہ ہے کہ یہ دوسرے سوال کا جواب ہے۔
پہلے سوال کا جواب دینا سائنس کا کام نہیں کیونکہ سائنس اسباب سے تو بحث کرتی ہے لیکن مقصدیت سے بحث نہیں کرتی۔یہ سائنس کی حدود سے باہر کی بات ہے۔جہاں تک پہلے سوال کا تعلق ہے تو اس کا جواب مذہب دیتا ہے کیونکہ مقصدیت Motiveبتانا اسی کا کام ہے۔ مذہب، اسلام کے مطابق زلزلوں کا مقصد یہ ہے کہ انسان قہر الہی سے خبردار ہو، گناہوں سے باز آئے اور آخرت کی فکر کرے، خدا کے ساتھ تعلق کو مضبوط کرے اور اس کے احکام کے مطابق زندگی بسر کرے۔یہ دونوں جوابات، دو مختلف سوالوں کے ہیں لہذا ان میں کوئی تعارضContradiction نہیں۔دونوں جوابات بہ یک وقت درست ہیں، لہذا کسی ایک کی بنیاد پر دوسرے جواب کو جھٹلانا سائنس اور مذہب دونوں سے ناواقفیت کی دلیل ہے۔
اگر زلزلوں کا مقصد انسان کو خبردار کرنا ہے تو دیگر سیاروں پر زلزلے کیوں آتے ہیں؟
جواب:-اول تو یہ بات ہی ثبوت طلب ہے کہ دیگر سیاروں پر بھی زلزلے آتے ہیں۔ اگر ہم سائنسدانوں کے کہے پر ایمان بالغیب لے آئیں اور مان لیں کہ وہاں بھی زلزلے آتے ہیں تو بھی اس سے مذہب کے کسی مقدمے پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔مقصدیت کا تعلق انسان کے وجود سے ہے۔ مقصدیت وہیں پائی جاتی ہے جہاں انسان ہو۔ دیگر سیاروں پر چونکہ انسان موجود نہیں پس وہاں زلزلوں کا کوئی مقصد نہیں۔ یہ مقصدیت کی بات ہے۔اگر وہاں انسان ہوتا تو تب یہ سوال اہم ہوتا جو آپ نے کیا۔ یا پھر دوسری توجیہ یوں ہو سکتی ہے کہ وہاں زلزلوں کا مقصد اللہ رب العزت کی جانب سے انسانوں کو یہ باور کروانا ہے کہ اے انسان! اگر میں اتنے بڑے بڑے سیاروں کو لرزہ براندام کر سکتا ہوں تو تمھاری چھوٹی سی دنیا کی کیا اوقات ہے! پس میرے قہر سے ڈر اور صراط مستقیم اختیار کر۔غرض آپ کا سوال یوں ہونا چاہئے کہ دیگر سیاروں پر زلزلے کیسے آتے ہیں؟ تومقصدیت کے بعد،جہاں تک زلزلے کے اسباب کا تعلق ہے تو اگر دیگر سیاروں پر زلزلے آتے ہیں تو ان کے اسباب کچھ بھی ہو سکتے ہیں۔ اسباب سے مذہب بحث ہی نہیں کرتا، یہ سائنس کا کام ہے۔ مذہب صرف مقصد سے بحث کرتا ہے۔

فیصل ریاض شاہد

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں