176

اسلامی عقائد کے متعلق چھ سوالات : احسان اللہ کیانی

اسلامی عقائد کے متعلق چھ سوالات:

سوال نمبر1 :

ہم اللہ تعالی کو واجب الوجود ذات کہتے ہیں ،اس سے کیا مراد ہے ؟

جواب :

واجب الوجود سے مراد یہ ہے کہ

اس کا وجود ضروری ہے اور عدم محال ہے۔

سوال نمبر2 :

ہم اللہ تعالی کو ازلی اور ابدی ذات کہتے ہیں ،اس سے کیا مراد ہے ؟

جواب :

وہ ہمیشہ سے ہے ،اس لیے اسے ازلی ذات کہتے ہیں

اور

وہ ہمیشہ رہے گا ،اس لیے اسے ابدی ذات کہتے ہیں

سوال نمبر 3:

کیا عقل سے اللہ تعالی کی ذات کا ادراک کیا جا سکتا ہے ؟

جواب:

اس کی ذات کا اِدراک عقلاً مُحَال ہے

کیونکہ

جو چیز سمجھ میں آتی ہے ،عقل اُس کا احاطہ کیے ہوئے ہوتی ہے

اور

اُس کو کوئی اِحاطہ نہیں کر سکتا

البتہ

اُس کے افعال کے ذریعہ سے اِجمالاً اُس کی صفات کا ادراک ہوتا ہے

پھر

اُن صفات کے ذریعہ سے اسکی ذات کی معرفت حاصل ہوتی ہے۔

سوال نمبر 4 :

کیا محال بھی تحت قدرت باری تعالی داخل ہے ؟

جواب :

اللہ تعالی ہر ممکن پر قادر ہے

البتہ

جو چیز مُحال ہے

اﷲ اس سے پاک ہے کہ اُس کی قدرت اُسے شامل ہو

سوال نمبر 5:

کیا اللہ تعالی کا دیکھنا ،سننا ،آنکھ اور کان سے ہے ؟

جواب :

دیکھنا ،سننا اسکی صفات ذاتیہ ہیں ،

مگر اس کا دیکھنا ،سننا آنکھ اور کان سے نہیں ہے

کیونکہ

یہ چیزیں اجسام ہیں

اور

اللہ تعالی اجسام سے پاک ہے ۔

سوال نمبر 6:

اللہ تعالی کا علم کیسا ہے ؟

جواب :

اُس کا علم ہر شے یعنی جزئیات، کلیات، موجودات، معدومات، ممکنات اور مُحالات سب کو محیط ہے ۔

از

احسان اللہ کیانی

3۔جنوری۔2019

اپنی رائے کا اظہار کریں

اسلامی عقائد کے متعلق چھ سوالات : احسان اللہ کیانی” ایک تبصرہ

  1. السلام علیکم
    سوال۔ ہم سب انسان حضرت آدم ع کی اولاد ہیں اچھا یہ بتائے گا کہ جانور کس کی اولاد میں سے ہے.؟

اپنا تبصرہ بھیجیں